مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کل بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر توانائی اینڈریا لیڈسم کی جانب سے برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے بعد برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کو برطانیہ کی اگلی وزیراعظم نامزد کرلیا گیا ہے جس کے بعد موجودہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بدھ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزارت عظمیٰ کے لیے وزیر داخلہ تھریسامے اور وزیر توانائی اینڈریا لیڈسم میں مقابلہ تھا تاہم اینڈریا لیڈسم کی جانب سے اچانک دستبردار ہونے کا اعلان کردیا گیا جب کہ مارگیٹ تھریچر کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی عوام نے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کل بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
News ID 1865439
آپ کا تبصرہ